ڈيرہ اسماعيل خان ميں ٹريفک پوليس کے خلاف پوسٹ کرنے پر پوليس نے 13 سالہ بچے کوحوالات ميں بند کرديا۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 13 سالہ بچے نے ٹریفک پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو حراست میں لے کر لاک اپ میں بند کردیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق بچے کو والدين اور وکيل سے بھی ملنے نہيں ديا جارہا ہے،بچےکی والدہ کی حالت غير ہوگئی ہے۔ بچےکی والدہ نے کہا کہ ميرے بچے نے کوئی اتنا بڑا جرم نہيں کيا کہ اس کواتنی بڑی سزا دی گئی۔ بچے کے والد عرفان لغاری نے وزیراعلی اور آئی جی پولیس سے اس ظالمانہ اقدام کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ والد کا مزید کہنا تھا کہ اگر بچے کو کچھ ہوا توحکومت ذمہ دار ہوگی۔ https://twitter.com/fkkundi/status/1272649494711197697 بچے کو گرفتارکر کے حوالات میں بند کرنے پر پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی نے اپنے ٹویٹ میں پولیس اور صوبائی حکومت کو شدید تنقید کو نشانہ بناتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔