تازہ ترین

ڈپٹی میئر کا آئی ٹین کا دورہ، پانی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

ڈپٹی-میئر-کا-آئی-ٹین-کا-دورہ،-پانی-مسائل-حل-کرنے-کی-یقین-دہانی

اسلام آباد: میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی ہدایت پر ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی نے منگل کو آئی ٹین کا دورہ کیا اور وہاں پانی کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ غیر قانونی پانی کے کنکشن اور موٹریں ختم کر کے پانی کی کمی کو پورا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران ہم نے پانی کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی ہے ، واٹر سپلائی کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں تاکہ پانی کی سپلائی میں مسئلہ پیدا نہ ہو۔ آئی ٹین میں دو نئے فلٹریشن پلانٹس تیار کیے جارہے ہیں اور خراب لائنوں کو بھی ٹھیک کیا جارہا ہے ۔ ڈپٹی میئر ذیشان نقوی کے ہمراہ چیئرمین یوسی رانا اشفاق اور فرمان مغل بھی موجود تھے ۔ دورے کے موقع پر تمام ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرزبھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ذیشان علی نقوی نے کہا کہ لوگوں سے بات کی ہے جس سے بہت سے مسائل کا پتہ چلا ہے ، ان مسائل پر جلد قابو پا لیں گے ۔ چھٹیوں کی منسوخی کے باوجود ایک ڈرائیور غیر حاضر تھا اسے معطل کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹین کی عوام کی شکایات سنیں گے اور غیر قانونی کنکشنز بھی کاٹیں گے اور آئی ٹین کیلئے پانی پورا کریں گے اور جو لائنز خراب ہیں انہیں بھی ٹھیک کریں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں