ریلوے روڈ انجمن تاجران کی جانب سے شہر کی بہتری کیلئے اقدامات کو سراہا گیا مظفرگڑھ: ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین نے گزشتہ روز ریلوئے روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی کے عوامل کا جائزہ لیا جس پر چیف سینٹری انسپکٹر سیف اللہ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ ریلوئے روڈ پر پہنچنے پر ریلوئے روڈ انجمن تاجران کے صدر ابوذر شاہ سمیت تاجران اور شہریوں کیجانب سے ڈپٹی کمشنر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا اور ڈپٹی کمشنر کی مظفرگڑھ شہر کی بہتری کیلئے کئے جانے والے عملی اقدامات کو سراہا گیا ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین نے کہا کہ میں رات کی تاریکی میں شہریوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوشاں ہوں ۔شہریوں انجمن تاجران کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کی تمام کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔