تازہ ترین

ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کا بارش کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ

ڈپٹی-کمشنرچنیوٹ-کا-بارش-کے-دوران-مختلف-علاقوں-کا-دورہ

شہر سے بارش کے پانی کی جلدسے جلد نکاسی ہونی چاہیے ،محمد ریا ض کی ہدایات چنیوٹ : ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض کا بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ، بارش کے پانی کی نکاسی ، صفائی کی صورتحال ، عملہ کی دستیابی اور مشینری کی ورکنگ کا جائزہ لیا ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے علی الصبح چنیوٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، انہوں نے گزشتہ رات سے چنیوٹ میں ہونے والی بارش کے بعدشہر سے پانی کی نکاسی کے عمل کا جائزہ لیا ، اس موقع پر انکے ہمراہ سی او میونسپل کارپوریشن رانا محمد نواز ، سنٹری انسپکٹر مہر عزیز سپرا کے علاوہ دیگرعملہ میونسپل کارپوریشن بھی موجود تھا ، ڈپٹی کمشنر نے محلہ گڑھا ، فرنیچر مارکیٹ روڈ ، عالمگیر روڈ ، جھنگ روڈ ، سرگودھا روڈ ،سلارہ روڈ محلہ دلخوشاب میں جا کرصفائی کی صورتحال اور عملہ کی حاضری اور مشینری کی ورکنگ کو چیک کیا ، انہوں نے سی اورانا محمد نواز کو ہدایت کی کہ بارشوں کے سیزن میں ڈسپوزل ورکس کی موٹرز و دیگر مشینری 24گھنٹے ورکنگ میں رہنی چاہیے اوروہاں تعینات عملہ ہر وقت ایکٹیو ہونا چاہیے ، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈسپوزل ورکس کی صفائی مسلسل کروائیں،شہر سے بارش کے پانی کی جلدسے جلد نکاسی ہونی چاہیے تاکہ شہریو ں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ دار وں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں