تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سنیں

ڈپٹی-کمشنر-،ڈی-پی-او-کی-کھلی-کچہری،-شہریوں-کی-شکایات-سنیں

عوامی شکایات پر کان نہ دھرنے والے افسروں کو جوابدہ ہونا پڑے گا ، اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے شہریوں کو ہر ممکن محکمانہ ریلیف فراہم کریں ، عوام کو انصاف کی فراہمی اور انکی شکایات کا ازالہ اولین ترجیح ہے چنیوٹ:عوامی شکایات پر کان نہ دھرنے والے افسروں کو جوابدہ ہونا پڑے گا ، اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے شہریوں کو ہر ممکن محکمانہ ریلیف فراہم کریں ، عوام کو انصاف کی فراہمی اور انکی شکایات کا ازالہ اولین ترجیح ہے ، یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے کھلی کچہری میں شہریوں کی شکایات و مسائل سنتے ہوئے کی، انہوں نے کہا کھلی کچہری کا مقصد حکومت پنجاب کی ہدایت اور پالیسی کے مطابق ضلع بھر کے تمام محکموں کے متعلق عوامی شکایات کو سننا ہے تاکہ عوام کو موقع پر انصاف اور انکی شکایات کا ازالہ ہو سکے ، کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وجنرل طارق خان نیازی، عمران عصمت و دیگر محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں