لاک ڈاؤن،کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کا جائزہ لیا ،ڈاکٹرزپیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین خانیوال،ٹھٹھہ صادق آباد ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے اچانک کبیروالا اور جہانیاں کا دورہ کیا اور وہاں پرلاک ڈاؤن سمیت کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا، جہانیاں حافظ محمد مدثر اور بابر سلیمان چیمہ نے انہیں بریفنگ دی جبکہانہوں نے ٹی ایچ کیو کے دورہ کے دوران ڈاکٹر،پیرا میڈیکل سٹاف سے ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا بعدازاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خانیوال کا دورہ کیا اور وہاں پر کورونا آئسولیشن اور ایچ ڈی یو وارڈ میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف ودیگر عملہ سے ملاقات کی اور انہیں بھی کٹھن اور مشکل وقت میں قوم کی خدمت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی،پاک فوج کے بریگیڈئیر محمد ماجد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے ڈی سی آفس خانیوال میں قائم مرکزی کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں کورونا کی حوالہ سے سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔