ملتان :ڈپٹی کمشنر ملتان آفس کے سٹاف میں عید گفٹ کی تقسیم کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی اور450 ملازمین میں عید گفٹ راشن کی صورت میں تقسیم کیا گیا ،عید گفٹ میں آٹا،گھی،چینی، چاول،دالیں، سوئیاں اور صابن شامل تھا۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے سٹاف اور ملازمین میں عید گفٹ تقسیم کئے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے سٹاف آفیسر و صدر ایپکا شاہد محمود اور سیکرٹری جنرل طاہر عباس شاہ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرے آفس کے ملازمین نے گزشتہ ایک سال میں سخت محنت کی ہے، کورونا وائرس، آٹے کا بحران ،گندم خریداری اور ٹڈی دل سمیت ہر ڈیوٹی کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔عامر خٹک نے کہا کہ حالیہ پروموشن پر میں تمام ملازمین اورانکی فیملیز کو مبارکباد دیتا ہوں،جن ملازمین کی ترقی نہیں ہوسکی انکی پروموشن کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔