تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر خانیوال نے 11اشیائے خورونوش کے نرخ مقرر کر دئیے

ڈپٹی-کمشنر-خانیوال-نے-11اشیائے-خورونوش-کے-نرخ-مقرر-کر-دئیے

خانیوال،کبیروالا: ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی نے 11اشیائے خورد و نوش کے نرخ جائزہ لینے کے بعد از سر نو مقرر کردئیے ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے جائزہ لینے کے بعد دال چنا باریک کے نرخ میں 8 روپے ،دال چنا موٹی 4 روپے ، دال ماش دھلی موٹی چمن10 روپے ،دال ماش دھلی باریک برما 10 روپے ،دال مسور موٹی 6 روپے اور بیسن کے فی کلو نرخ میں 4 روپے کمی کردی جب کہ چھوٹا گوشت کے فی کلو نرخ 750 روپے ،بڑا گوشت 390 روپے ،دودھ 75روپے اور دہی کے فی کلو نرخ 80 روپے مقرر کر دئیے ۔ علاوہ ازیں میونسپل سروسز کے حوالہ سے شہریوں کی شکایات کے فوری ازالہ کا حکم دیدیا، انہوں نے ہدایت کی ہے کہ لوکل گورنمنٹس کے افسران دوران صفائی آپریشن خود فیلڈ میں اپنی حاضریاں یقینی بنائیں، سینیٹری ورکرز کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی کٹس دی جائیں انہوں نے مزید کہا کہ خراب سٹریٹس لائٹس کی درستگی، اور آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے خصوصی بھی مہم شروع کی جائے جبکہ انہوں نے ریونیو افسران کو سرکاری وصولیوں کی رفتار تیز کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ کے دوران مقرر ہ اہداف کا حصول ہر صورت یقینی بنایا جائے اور نادہندہ کاشتکاروں کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں