تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنیوٹ کا دورہ

ڈپٹی-کمشنر-محمد-ریاض-کا-گورنمنٹ-بوائز-ہائی-سکول-چنیوٹ-کا-دورہ

عملے کی حاضری، صفائی کی صورتحال سمیت دیگر انتظامات و سہولیات کاجائزہ لیا چنیوٹ: ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنیوٹ کا دورہ ،عملے کی حاضری، صفائی کی صورتحال سمیت دیگر انتظامات و سہولیات اور E-Librariesکے قیام کے سلسلے میں جاری کام کا جائزہ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنیوٹ کا دورہ کیا ، انہوں نے وہاں E-Librariesکے قیام کے سلسلے میں جاری تعمیراتی اور بجلی و انٹرنیٹ کی وائرنگ کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا ، ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ٹھیکیدار اور سکول انچارج کو ہدایت کی کہ کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ PITB کی ٹیم کا دورہ کروایا جا سکے ، اس موقع پر سی او میونسپل کارپوریشن رانا نواز ، ایس این اے عمر حیات و دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے تمام ہیڈ ٹیچرز و انچارج سکول کو ہدایت کی کہ تمام بچوں کو کلاس رومز میں ڈیسک بینچز پر بٹھائیں کوئی بچہ باہر یا کلاس روم میں زمین پر بیٹھا نظر نہ آئے ، انہوں نے مزید کہا کلاس رومز میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اورمستقبل کے معماروں کی پڑھائی پر خصوصی توجہ دیں اس سلسلے میں کسی قسم کی شکایت موصول نہیں ہونی چاہیے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں