عوام کی شکایات کا فوری ازالہ نہ کرنیوالے افسران کیخلاف ایکشن لیا جارہا ہے ،آغاظہیر عباس خانیوال،کبیروالا: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہفتہ وار کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے عوام کی شکایات اور مسائل کے فوری ازالہ کے لئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگا کر پیش ہونے والے سائلین کی محکموں سے متعلق انفرادی اور اجتماعی شکایات اور مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلہ محکموں کو احکامات دئیے - ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی شکایات کا فوری ازالہ نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے بعدازاں دی این جی او ورلڈ،، کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی خانیوال میں منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے سلسلہ میں موسم بہار کے دوران ضلع خانیوال میں 13 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے خانیوال ہم سب کا گھر ہے شہری اسے کلین اینڈ گرین بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ میونسپل کمیٹیز دستیاب وسائل کے مطابق سیوریج اور صفائی کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنی پوری صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں اور میونسپل کمیٹیز کے پاس موجود مشینری کے فزیکل آڈٹ کے احکامات دے دئیے گئے ہیں سینی ٹیشن سٹاف کی ڈیوٹیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے اور بہتر کام کرنے والے سینیٹیشن عملہ صفائی کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کام چوروں کو گھر بھیج دیا جائے گا۔ اختتام پر ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا۔علاوہ ازیں پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جا ئزہ لینے کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ کام نہ کرنے والے پرائس مجسٹریٹس کو فارغ کر دیا جائیگا ۔