تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر نے سرگودھا روڈ کی تعمیرو مرمت کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ڈپٹی-کمشنر-نے-سرگودھا-روڈ-کی-تعمیرو-مرمت-کا-سنگ-بنیاد-رکھ-دیا

عوامی ترقیاتی سکیموں میں کوئی غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر مثالی بنایا جائے گا،محمد طاہر وٹو کا خطاب جھنگ: ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے سرگودھا روڈ کی تعمیرو مرمت کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ اور دیگر افسربھی ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی باہمی مشاورت سے عوامی فلاحی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے تاکہ عوام کامعیار زندگی بلند ہو سکے ۔شہر میں عوامی منصوبوں کی تعمیراور تکمیل سے ترقی کی راہیں ہموار ہونگی۔حکومت تمام شعبوں کی ترقی کی جانب گامزن ہے اور عوام جلد ہی ان کے ثمرات سے مستفید ہونگے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی ورک کا خاص خیال رکھا جائے اور جاری پراجیکٹ مقررہ مدت میں پورے کئے جائیں تاکہ عوام ان منصوبوں سے مستفید ہوسکیں ۔ ٹھیکیدارترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی کا خاص خیال رکھیں۔انہوں نے مزید کہا عوامی ترقیاتی سکیموں میں کوئی غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ ناقص میٹریل کے استعمال پر متعلقہ افسروں اور ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔عوام کے دیرینہ مسائل حل کئے جا رہے ہیں ۔ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر مثالی بنایا جائیگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں