ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا عوام کو سستی سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کیلئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں، انہوں نے شہر کی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کرکے وہاں نرخوں کا جائزہ لیا اور مارکیٹ کمیٹی حکام کو ہدایت کی کہ منڈی میں کم نرخوں کا فائدہ عام مارکیٹ میں صارفین کو ہر صورت پہنچایا جائے ،ڈپٹی کمشنر نے منڈی میں صفائی کا جائزہ بھی لیا اور انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، ڈپٹی کمشنر نے کہا عوام کو سستے نرخوں پر معیاری سبزیوں وپھلوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، مقامی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے ریٹ کنٹرول میں ہیں، اس موقع پر انہوں نے نیلامی کے عمل کا بھی جائزہ لیا ۔