امدادی رقوم لینے کیلئے آنیوالے افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں،انوار الحق راولپنڈی: ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق نے گورنمنٹ کوہ نور گرلز ہائی سکول، مسلم ہائی سکول سید پور روڈ اور ڈائینز ہائی سکول مریڑ چوک میں قائم احساس کفالت سنٹروں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ راولپنڈی میں قائم 26 احساس کفالت سنٹرز میں 12,000 روپے کی مالی معاونت کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ انوار الحق نے سکول میں موجود محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایت کی کہ احساس کفالت سنٹر میں امدادی رقوم کی وصولی کے لیے آنے والے افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی طارق ولایت بھی ڈی سی کے ہمراہ موجود تھے۔