تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر کا حسین آگاہی کا دورہ ،چہلم انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی-کمشنر-کا-حسین-آگاہی-کا-دورہ-،چہلم-انتظامات-کا-جائزہ

ملتان: ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے گزشتہ روز چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں حسین آگاہی چوک کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ضلع میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں، پولیس کو سول ڈیفنس کی مدد حاصل ہے، ریسکیو اور محکمہ صحت کی ٹیمیں جلوسوں کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور ہیں، جلوسوں کے روٹس پر تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور صفائی کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ عزاداری کے جلوسوں کو سی سی ٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جارہا ہے، ہر اہم موقع کی طرح انتظامیہ کو ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کا بھرپور تعاون حاصل ہے، جلوسوں کے اوقات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا ماتمی جلوسوں کے منتظمین سے مکمل رابطہ ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں