تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ،معیارکا جائزہ لیا

ڈپٹی-کمشنر-کا-سبزی-و-فروٹ-منڈی-کا-دورہ-،معیارکا-جائزہ-لیا

چنیوٹ: اسسٹنٹ کمشنرلالیاں فضل عباس ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت جاوید اقبال اور مارکیٹ کمیٹی کے افسر بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے لیموں، کھجور، پیاز سمیت دیگر پھلوں و سبزیوں کی دستیابی اور انکی تھوک کے حساب سے فروخت کیلئے دی جانے والی نیلامیوں کا بغور جائزہ لیا اور کہا پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں پر گہری نظر رکھی جائے ، انہوں نے ہدایت کی کہ پرائس لسٹ کے مطابق عام مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیا کی فروخت کو یقینی بنایا جائے ، آخر میں انہوں نے آڑھتیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ ماہ رمضان کے مقدس کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کیلئے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں اور اشیا نہایت مناسب داموں اور کنٹرول نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں