آڑھتیوں اورتاجروں کے جائزمفادات کابھرپورخیال رکھاجائیگا،میاں محسن رشید ٹو بہ ٹیک سنگھ: ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید نے ماڈل سبزی و فروٹ منڈی میں سبزی اورپھلوں کی نیلامی کا بھر پورجائزہ اوراشیا کے معیارکامعائنہ کیااس موقع پر انہوں نے کہا عوام کوسستی اورمعیاری اشیا کی فراہمی کی ذمہ داری ہرصورت پوری کریں گے ، ناجائزمنافع خوروں کومصنوئی مہنگائی بہت مہنگی پڑے گی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری،سیکرٹری وچیف انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی اورمتعلقہ اہلکار بھی انکے ہمراہ تھے ،ڈی سی میاں محسن رشیدنے سبزیوں کی کوالٹی اور ٹماٹر کی زائد قیمت پر فروخت کرنے والے محمد زبیر کو پانچ ہزار روپے جرمانے کے ساتھ تین دن کیلئے حوالات میں بند کروادیا،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں محسن رشید نے نیلامی کے عمل کاجائزہ لیتے ہوئے کہاکہ منڈی سے مڈل مین کے کردارکے خاتمے کے لئے موثراقدامات اٹھائے جائیں جواشیا جس نرخ سے یہاں نیلامی کے لئے پیش کی جائیں اوپن مارکیٹ میں اسی قیمت اورکوالٹی کے ساتھ موجودگی کویقینی بنا ئیں مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا ئی جائے ،انہوں نے مزید کہا آڑھتیوں اورتاجروں کے جائزمفادات کابھرپورخیال رکھاجائے گااوران کوہرقسم کی سہولت اورتحفظ فراہم کیاجائے گا۔