تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر کا مقامی فلور ملز میں آٹے کے معیار،سٹاک کا معائنہ

ڈپٹی-کمشنر-کا-مقامی-فلور-ملز-میں-آٹے-کے-معیار،سٹاک-کا-معائنہ

مصنوعی قلت پیداکرنے ،وزن یا کوالٹی میں کمی بیشی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی حکومتی نرخ ناموں کے مطابق آٹے کی فروخت جاری ہے ،آمنہ منیرکی گفتگو ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے سمندری روڈ رجانہ میں مقامی فلور ملز میں آٹے کے معیار، کوالٹی اور موجودسٹاک کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پرا سسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری اور چیف آفیسر ملک زاہد خلیل بھی انکے ہمراہ تھے ،انہوں نے کہا آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے ،وزن یا کوالٹی میں کمی بیشی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر نے کہا عوام کیلئے اشیا ئے خورونوش کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ، حکومت سے ملنے والی گندم کے کو ٹے میں کوئی کمی نہیں کی گئی ، اس سلسلے میں ضلع بھر کی تمام فلور ملز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ لوگوں کو کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ، ڈی سی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور چیف آفیسرز بلدیہ کو ہدایت کی کہ تمام فلور ملز کے کوٹے کو چیک کریں اورشہر کے مختلف نمایاں مقامات پر آٹے کے سٹالز لگوائیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا ہمارے ضلع میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے اور حکومتی نرخ ناموں کے مطابق آٹے کی فروخت جاری ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں