تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر کا ملتان کے مختلف پارکوں کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی-کمشنر-کا-ملتان-کے-مختلف-پارکوں-کا-دورہ-،-انتظامات-کا-جائزہ

فیصل مختار اور دیگر پارکوں کے اطراف میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے ، عامر خٹک ملتان: ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک ، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے افضل ناصرخان اور چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے گزشتہ روز شہر کے مختلف پارکوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ، وہ ممتاز آباد میں فیصل مختار پارک اور چلڈرن پارک گئے ، ڈپٹی کمشنر نے کہا فیصل مختار پارک اور شہر کی دیگر تمام پارکوں کے اطراف میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور پارکوں کا حسن بحال کیا جائے ۔ پارکوں میں پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور پارکوں کے گیٹس اورگرلوں پر رنگ و روغن کیا جائے ۔ پارکوں کے گیٹس اور دیواروں پر لگے پوسٹرز اور بینرز کو اتارا جائے ۔ مختلف ڈیزائن کی خوبصورت لائٹس روشنی کے لئے لگائی جائیں ۔ موسم بہار کے لئے خوبصورت اور جاذب نظر پودے لگائے جائیں اور موسم بہار میں شہر کے تمام پارکوں کو سجانے کی بھرپور تیاریاں کی جائیں۔ انہوں نے چلڈرن پارک کا بھی دورہ کیا اور ایم ڈی اے کے کام پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ پارک میں ناقص صفائی اور ناہموار گراؤنڈ کا بھی نوٹس لیا اور کہا کہ چلڈرن پارک کا لے آ ؤٹ پی ایچ اے تیار کرے اور ایم ڈی اے اس کے لئے فنڈز فراہم کرے ۔انہو ں نے مد نی پا رک میں ملبے اٹھانے اور ابن قا سم پار ک میں ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ٹائلو ں کی جگہ نئی ٹا ئلیں لگانے کی بھی ہدا یت کی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں