تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر کا نوٹس،سیوریج مسائل فوری حل کرنے کا حکم

ڈپٹی-کمشنر-کا-نوٹس،سیوریج-مسائل-فوری-حل-کرنے-کا-حکم

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپو رٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی عید پر عوام کو سستی سبزیوں،پھلوں کی فراہمی برقرار رکھنے کیلئے سرگرم ہوگئے انہوں نے مارکیٹ کمیٹی حکام کو نرخوں پر کڑی نظر رکھنے اور بولی کی سخت مانیٹرنگ کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ کم نرخوں فائدہ ہر حال میں عام آدمی تک پہنچنا چاہئے - انہوں نے یہ بات سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کرتے ہوئے کہی -ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ٹڈی دل کیخلاف جاری آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے اچانک موضع اوکانوالہ پہنچ گئے - انہوں نے علاقہ میں آپریشن کمبیٹ اور سرویلینس کا تفصیلی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی شہر کے سیوریج مسائل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اچانک کالونی نمبر 2، ریلوے کالونی اور عباس نگر پہنچ گئے اور تینوں علاقوں میں سیوریج مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا- ڈپٹی کمشنر نے چیف افسر میونسپل کمیٹی کو سیوریج لائنوں اور نالوں کی فوری صفائی کرانے کے احکامات دیدیئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ زراعت و دیگر محکموں کے افسران ٹڈی دَل کے خلاف جاری آپریشن کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے منظم انداز میں باقاعدہ پلاننگ اور شیڈول کے تحت کام کریں- موثر اور فعال آپر یشن کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ڈے و نائٹ آپریشن کی ٹائمنگ و ملازمین کے ڈیوٹی روسٹر بارے باقاعدگی سے ڈی سی آفس کو آگاہ کیا جائے - انہوں نے یہ بات رات گئے پیرووال اور کبیروالا کے علاقوں میں آپریشن کمبیٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کہی -

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں