تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر کا پاک آرمی کے افسروں کے ہمراہ قرنطینہ سنٹر کا دورہ

ڈپٹی-کمشنر-کا-پاک-آرمی-کے-افسروں-کے-ہمراہ-قرنطینہ-سنٹر-کا-دورہ

ایران سے آئے زائرین کیلئے انتظامات ،ڈیوٹی پر موجود سٹاف کی حاضری چیک کی فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر محمد علی نے پاک آرمی کے افسروں کے ہمراہ جھنگ روڈ پر پارس کیمپس میں قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیااورایران سے آئے ہوئے زائرین کے لئے انتظامات کو چیک کیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود سٹاف کی حاضری چیک کی اور ضروری انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران بھی تمام تر انتظامات کو چوکس رکھا جائے ۔انہوں نے کہا زائرین کو کھانا سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیے ۔ انہوں نے آرمی افسروں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قرنطینہ سنٹر میں زائرین کے لئے تمام تر حفاظتی وانسدادی انتظامات کو الرٹ رکھا ہوا ہے اورڈیوٹی افسر ذمہ داری سے فرائض کی ادائیگی کررہے ہیں۔ پاک آرمی کے افسروں نے قرنطینہ سنٹر میں زائرین کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا پاک آرمی ضلعی وپولیس انتظامیہ سے کوارڈینیشن برقرار رکھے ہوئے ہے ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر محمد علی نے پاک آرمی کے افسروں کے ہمراہ مختلف شاہرائوں پر لاک ڈاؤن کی صورتحال اور دفعہ 144پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔وہ گمٹی چوک،گھنٹہ گھر چوک سمیت دیگر شاہرائوں پر گئے اور دکانوں کی بندش سمیت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی حوصلہ شکنی بھی کی ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نہ نکلیں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عمل پیرا رہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں