حفاظتی اقدامات ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے مکمل کئے جائیں،محمد ریاض چنیوٹ: تمام اداروں ، ہسپتالوں ، دفاتر میں حفاظتی اقدامات ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے مکمل کئے جائیں ، ممکنہ ناگہانی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام بلڈنگز میں ہنگامی راستے رکھے جائیں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جملہ محکموں کے افسروں کو ہدایات دیتے ہوئے کیا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی ،اسسٹنٹ کمشنرعائشہ یاسین ، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عروج فاطمہ ،محکمہ ہیلتھ، ایجوکیشن ، پولیس ،ریسکیو 1122، ہائی وے ،بلڈنگ ، سی اوایم سی ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ،اٹارنی جنرل، سول ڈیفنس، لیبر و دیگر متعلقہ محکموں کے افسر بھی موجود تھے ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 طاہرہ خان نے ضلع چنیوٹ میں رواں سال ہونے والے ٹریفک حادثات اور ان میں جاں بحق اور زخمیوں کے بارے تفصیلات و ٹریفک حادثات کی وجوہات اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی۔