تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ ریویو کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی-کمشنر-کی-زیرصدارت-ڈسٹرکٹ-ہیلتھ-ریویو-کمیٹی-کا-اجلاس

ہسپتالوں وبنیادی مراکز صحت میں ادویات کی سو فیصد موجودگی ہونی چاہیے انتظامی وطبی امور پرگہری توجہ مرکوز رکھیں،محمد علی کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت پنجاب کے ہیلتھ روڈ میپ پروگرام کے تحت اہداف کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی ایم او کی طرف سے مانیٹرنگ رپورٹس پیش کی گئیں جبکہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا نے انتظامی امورپر بریفنگ دی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد،میڈیکل سپرنٹنڈنٹس،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر،سینئرمیڈیکل آفیسرز،میڈیکل آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ صحت کے شعبے میں مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے تمام متعلقہ انڈیکیٹرز پر ذمہ داری سے عملدرآمد کویقینی بنایا جائے ۔انہوں نے مانیٹرنگ رپورٹس کاجائزہ لیتے ہوئے سخت تاکید کی کہ ہسپتالوں وبنیادی مراکز صحت میں ادویات کی سو فیصد موجودگی ہونی چاہیے جبکہ مشینری کی دیکھ بھال اورمریض علاج معالجے سے مطمئن ہوں۔انہوں نے صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے ،مریضوں کے جمع ہونے والے ڈیٹا کو روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے کہا وہ انتظامی وطبی امور پرگہری توجہ مرکوز رکھیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں