ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صحت کے شعبہ میں عوام کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ، مریضوں کو جدید سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور انسانی خدمت کے جذبے کے تحت مذکورہ مشن کو بھر پور طریقے سے جاری رکھیں گے ، تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی، عملے کے یونیفارم ،مریضوں کو دی جانے والی ادویات کے مرحلے کو مزید بہتر بنایا جائے گا، اس سلسلے میں کو ئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا، اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی سعید احمد سعیدی، چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ممتاز احمدسیال،ڈی ایچ اوڈاکٹر کاشف باجوہ بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا متعلقہ محکمے ڈینگی کے حوالے سے مختلف ٹا ئر شاپس، کباڑ خانوں اور نر سر یوں کا بھی معائنہ کریں اور پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، سعید احمد سعیدی نے کہا محکمہ صحت عوام کی سہولت کیلئے تمام میڈیکل آلات کو فنکشنل حالت میں رکھیں عو ام کو صحت اور علاج و معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔