تازہ ترین

ڈیف ریچ پروگرام کا کام قابل تعریف ہے، ثمینہ علوی

ڈیف-ریچ-پروگرام-کا-کام-قابل-تعریف-ہے،-ثمینہ-علوی

امید ہے نیک مقصد کا حصہ بننے کیلئے مزید تنظیمیں بھی آگے آئیں گی، خاتون اولتھل انجینئرنگ کورنگی کے پلانٹ پر منعقدہ تقریب سے عکاس الحسینی کا بھی خطاب کراچی : خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ ڈیف ریچ پروگرام کی جانب سے کیا گیا کام قابل تعریف ہے ،امید ہے اس نیک مقصد کا حصہ بننے کے لیے مزید تنظیمیں بھی آگے آئیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تھل انجینئرنگ کورنگی کراچی کے پلانٹ پر منعقد ہ تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اعلیٰ ترین معیار کے ڈیزائن اور تیاری کے حامل تھل انجینئرنگ کے ایئر کنڈیشنر ڈیف ریچ اسکول اور کالج کی گاڑیوں کے لیے عطیہ کیے گئے ۔ تھل انجینئرنگ کا یہ اقدام وزیر اعظم احساس پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد مختلف طرح کی معذوری کا شکار افرادکو مالی طور پر خود مختار بناتے ہوئے ان کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔ خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اس موقع پر شرکت کی دعوت دینے پر میں تھل انجینئرنگ کی شکر گزار ہوں، ڈیف ریچ پروگرام کی جانب سے کیا گیا کام قابل تعریف ہے۔ تھل انجینئرنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عکاس الحسینی نے کہا کہ تھل انجینئرنگ میں ہم اس خاص موقع پر خاتون اول اور احساس پروگرام کی سفیر بیگم ثمینہ علوی کے شکر گزار ہیں۔ ڈیف ریچ اسکول میں رچرڈ گیئری اور ان کی ٹیم کی جانب سے کیے گئے کام قابل ستائش ہیں، اپنی تھرمل کنڈیشننگ کے ذریعے ہم ان بچوں کے سفر کو مزید پرسکون بنانے کے حوالے سے پرامید ہیں تاکہ وہ اپنی منزل پر ترو تازہ پہنچ سکیں ۔ تقریب کے اختتام پر خاتون اول نے شجر کاری مہم میں حصہ لیا اور فیکٹری کا دورہ بھی کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں