تازہ ترین

ڈینگی وباء کے باعث خزانے پر سات کروڑ75لاکھ کا اضافی بوجھ

ڈینگی-وباء-کے-باعث-خزانے-پر-سات-کروڑ75لاکھ-کا-اضافی-بوجھ

راولپنڈی: راولپنڈی انتظامیہ کی لاپرواہی اور ناتجربہ کاری کے باعث ڈینگی سے نہ صرف مبینہ طور پردرجنوں ہلاکتیں اور ہزاروں افراد متاثر ہوئے بلکہ سرکاری خزانے پربھی سات کروڑ75 لاکھ روپے کے لگ بھگ اضافی بوجھ پڑا ۔محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ دوسرے محکموں کی طرف سے بروقت انسداد ڈینگی مہم کیلئے سنجیدہ اقدامات نہ کرنے کے باعث راولپنڈی بالخصوص اربن یونین کونسلوں میں ڈینگی نے وبائی شکل اختیار کرلی تھی۔موسم سرد ہونے کے باعث ڈینگی میں کمی نظر آنا شروع ہوگئی ہےتاہم ابھی تک مریضوں کی آمد کا سلسلہ جار ی ہے۔ ڈینگی کےوبائی شکل اختیار کرنے اور ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذکے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے صورتحال پر قابو پانے کیلئےمعمول کے بجٹ سے ہٹ کرسات کروڑ75لاکھ33ہزار روپے اضافی خرچ کئے ہیں۔جو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے وزارت صحت پنجاب سے طلب کرلئے ہیں۔اس میں سے پانچ کروڑ91لاکھ روپے ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے ہیں۔پٹرول پر 88لاکھ 20ہزار روپے،سامان کی ترسیل پر3لاکھ روپے، پرنٹنگ اینڈ پبلیکیشنز پر42لاکھ روپے،سٹوریج پر20لاکھ63ہزار روپے،گاڑیوں کی مرمت9لاکھ50ہزار روپے،مشینری و آلات کی مرمت پر تین لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں