تازہ ترین

ڈینگی کا خطرہ کم ہوگیا،احتیاط پھر بھی ضروری:عالمگیر خان

ڈینگی-کا-خطرہ-کم-ہوگیا،احتیاط-پھر-بھی-ضروری:عالمگیر-خان

انسدا د ڈینگی کے حوالے سے آگاہی کا عمل جاری رکھا جائے :صوبائی سیکرٹری زکوٰۃ وعشر ڈپٹی کمشنر کاکلین وہاڑی مہم کا جائزہ ،شہر یوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح :عرفان کاٹھیا وہاڑی: صوبائی سیکرٹری زکوٰۃ وعشر عالمگیر خان نے کہا ہے کہ ڈینگی کا خطرہ کافی کم ہو گیا ہے مگر ہمیں احتیاطی تدابیر جاری رکھنی ہیں، ڈینگی ٹیمیں اپنا کام بھر پور طریقے سے جاری رکھیں، انسدا د ڈینگی کے حوالے سے آگاہی کاعمل جاری رکھا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ان کی ٹیم کی انسداد ڈینگی کے حوالے سے کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ اس مو قع پر ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام متعلقہ محکموں نے بھر پور کام کیاہمیں ڈینگی کے خاتمے کیلئے اپنی کارروائیوں کو جاری رکھنا ہے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے لالہ زار کالونی میں تیسرے روز کلین وہاڑی مہم کا جائزہ لیا ۔ بہترین صفائی ہونے پر شہر یوں نے اظہار مسرت کیا۔ اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ شہر یوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔سڑکوں ، گلیوں اور محلوں کوصاف ستھرا بنائیں گے ۔ اس مو قع پر اے سی وہاڑی احمد نوید، نائب تحصیلدار ملک جاوید،کاشف علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں