تازہ ترین

ڈینگی کے خلاف مکمل رفتار سے مہم شروع کی جائے ،ڈپٹی کمشنر

ڈینگی-کے-خلاف-مکمل-رفتار-سے-مہم-شروع-کی-جائے-،ڈپٹی-کمشنر

ڈینگی پولیو اور دیگر بیماریوں کے خلاف مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ملتان: ڈپٹی کمشنر ملتان عامرخٹک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ڈینگی اور دیگر بیماریوں کو بھول جائیں۔ ڈینگی پولیو اور دیگر بیماریوں کے خلاف مہم میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ڈینگی کے خلاف مکمل رفتار کے ساتھ مہم شروع کی جائے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی زیرصدارت انسداد ڈینگی مہم بارے جائزہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، عامر خٹک نے ڈینگی کے خلاف مہم بارے محکمہ صحت کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ عامر خٹک ہاٹ سپاٹ کی سرویلنس بارے ناقص کارکردگی پر بھی برہم ہو گئے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں 28 سو سے زائد ہاٹ سپاٹ کی سرویلنس بارے کوتاہی برتی جارہی ہے ، موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کے خلاف مہم تیز کی جائے ۔ متعلقہ محکمے شکایات کا بروقت ازالہ کریں،آؤٹ ڈور سرگرمیاں تیز کی جائیں اورتمام انڈیکیٹرز کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے ،ڈپٹی کمشنر نے ہفتے کے روز پھر انسداد ڈینگی مہم کا اجلاس طلب کر لیا۔انہوں نے کہا کہ تین یوم کے اندر تمام ہاٹ سپاٹ کی سرویلنس مکمل کی جائے ۔فوکل پرسن نے بتا یاکہ لاک ڈاؤن انڈور ڈینگی سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے ، 15 مارچ سے اب تک ڈینگی کے 183 مشتبہ مریض ہسپتالوں میں لائے گئے ،ان 183 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ رزلٹ نیگٹیو آئے ہیں جب کہ ملتان ضلع سے ابھی تک ڈینگی کا کوئی مقامی کیس سامنے نہیں آیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں