آر سی سی آئی وفد کی ڈائریکٹر ڈیپو سے ملاقات، دفاعی پیداوار کی مصنوعات پر بریفنگ راولپنڈی : آر سی سی آئی کے صدر صبور ملک کی قیادت وفد کی ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (DEPO) کے ڈائریکٹرکو آرڈینیشن بریگیڈیئر علی عمار حیدر سے ملاقات، ڈائریکٹر نے دفاعی پیداوار کی مصنوعات اور سروسز کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ ڈیپو نے دفاعی ساز و سامان کی ایکسپورٹ اور سروسز میں بیس سالوں میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہر سال ’آئیڈیاز‘ دفاعی نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، اس سے جدت، نئی ٹیکنالوجی، مستقبل کے دفاعی آلات اور سروسز کے حوالے سے معلومات و روابط میں اضافہ ہوا ہے ۔ صبور ملک نے کہا کہ پاکستان اسلحہ، تربیتی جہاز، جنگی ساز و سامان کی ایکسپورٹ میں نام کما رہا ہے جو خود کفالت کیلئے اہم ہے ۔ انہوں نے چیمبر آف کامرس کی جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔