تازہ ترین

ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سٹیبلائزیشن سنٹر میں ’’پلے ایریا‘‘ کا افتتاح

ڈی-ایچ-کیو-ہسپتال-کے-سٹیبلائزیشن-سنٹر-میں-’’پلے-ایریا‘‘-کا-افتتاح

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا یہ احسن اقدام ہے ،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ چنیوٹ: ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال چنیوٹ کے سٹیبلائزیشن سنٹر میں بنائے گئے ’’پلے ایریا‘‘ کا افتتاح کر دیا ، پلے ایریا میں غذائی قلت کے باعث داخل ہونے والے بچوں کو تفریح کا موقع ملے گا۔ افتتاح کے موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف، ایم ایس ڈاکٹر انجم اقبال، ڈاکٹر ارشد و دیگر ڈاکٹرز و سٹاف کے لوگ بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا تھا محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا یہ احسن اقدام ہے ، پنجاب بھر کی طرح چنیوٹ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کے ساتھ چلڈرن پلے ایریا بنا دیا گیا ہے ،انکا مزید کہناتھا سے چلڈرن وارڈ میں داخل بچوں اور یہاں کام کرنے والی ڈاکٹرز اور سٹاف کے بچوں کو بھی تفریحی کے مواقع ملیں گے جس سے بچے ذہنی طور پر صحت یاب ہو سکیں گے ، اس چلڈرن پلے ایریا میں چھوٹے بچوں کیلئے مختلف اقسام کے کھلونے رکھے گئے ہیں اور ایل سی ڈی بھی نصب کر دی گئی ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں