تازہ ترین

ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

ڈی-سی-آفس-میں-ڈسٹرکٹ-پرائس-کنٹرول-کمیٹی-کا-اجلاس

فیصل آباد: ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد علی کی صدارت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو میاں آفتاب احمد،ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرحمن ، ڈی او انڈسٹریز شہباز احمد اوردیگر افسروں کے علاوہ تاجر تنظیموں اورصارفین کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں اس سلسلے میں تاجر سابق روایات قائم رکھیں جبکہ نئی فصلوں کے آنے سے قیمتوں میں بھی کمی ہورہی ہے جس کو اتفاق رائے سے طے کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ذخیرہ اندوزی کیخلاف حکومت پنجاب کی طرف سے قانون کا قیام عمل میں لایا گیاہے جسکے تحت کھانے پینے کی اشیا کی ذخیرہ اندوزی سنگین جرم ہے اور اس کی سخت سزا ہوگی لہٰذا کورونا کے باعث موجودہ ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے فعل سے باز رہا جائے ۔ انہوں نے بتایا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹوں وبازاروں کی باقاعدگی سے انسپکشنزکرنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ اوورچارجنگ کی روک تھام یقینی ہو۔ انہوں نے کہا قیمتوں میں بلاجواز اضافے کے منفی رجحان کی حوصلہ شکنی کی جائیگی لہٰذا دکاندار صارفین سے طے شدہ قیمتیں ہی وصول کریں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں