تازہ ترین

ڈی سی کا کورونا کرائسس مینجمنٹ سیل کا دورہ،حاضری چیک کی

ڈی-سی-کا-کورونا-کرائسس-مینجمنٹ-سیل-کا-دورہ،حاضری-چیک-کی

فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ڈی سی آفس میں قائم کورونا کرائسس مینجمنٹ سیل کا اچانک دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی سٹاف کو سخت تاکید کی کہ کرائسس مینجمنٹ سیل کی ڈیوٹی انتہائی اہمیت کی متقاضی ہے لہذا ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موصولہ معمولی سی بھی معلومات پر فوری ردعمل کا مظاہرہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیشگی اقدامات کو چوکس رکھا گیا ہے جس میں کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا موصولہ فون کالز کے ساتھ ساتھ میڈیا رپورٹس پر بھی گہری نظر رکھی جائے اوررپورٹس پر فی الفور ایکشن لیں۔انہوں نے کہا مینجمنٹ سیل کے شفٹ انچارجز نہ صرف خود بلکہ متعلقہ سٹاف کو بھی چوکس رکھیں اورانہیں کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہی ہونی چاہیے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے خدشات کے باعث گھروں پر موجود رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہا جائے ،کورونا وائرس سے متعلق معلومات کے تبادلے کے لئے فون نمبرز 0419201491اور 0419201492 فنکشنل ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں