مظفرگڑھ: ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین کا مظفرگڑھ شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے مختلف روڈز کو ماڈل روڈز بنانے کی ہدایات۔تمام ماڈل روڈ پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ چوبیس گھنٹے صفائی ستھرائی کے عوامل میں مصروف ہوگا۔ ماڈل روڈز کی تمام سٹریٹ لائٹس بحال کرنے کیساتھ روڈز سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔کچری چوک تا جھنگ موڑ چوک، جھنگ موڑ چوک تا ریلوئے پھاٹک، جیل روڈ، کچری چوک تا ڈی ایچ کیو ہسپتال، گیشن واہ نہر تا تلیری نہر ماڈل روڈز میں شامل۔ ماڈل روڈز پر ڈسٹ بن نصب کرکے ہر چار گھنٹے کے بعد ٹرالی ڈسٹ بن سے جمع شدہ گندم اٹھائیں گی۔ماڈل روڈز کے علاوہ25 اہلکاروں پر مشتمل ٹیم روٹین صفائی کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر ایک وارڈ کی مکمل صفائی کے احکامات۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر انجینر امجد شعیب ترین کیجانب سے شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے ایک اور عملی اقدام پر کام شروع کردیا گیا یے ۔ ڈپٹی کمشنر کی نگرانی اور ذاتی دلچسپی میں شہر میں کچری چوک تا جھنگ موڑ چوک، جھنگ موڑ چوک تا ریلوئے پھاٹک، جیل روڈ، کچری چوک تا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور گینش واہ نہر تا تلیری نہر تک تمام مذکورہ روڈز کو ماڈل روڈ بنانے کے لئے اقدمات شروع کردئے گئے ہیں۔ مذکورہ تمام روڈ پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ چوبیس گھنٹے صفائی ستھرائی کے عوامل میں مصروف عمل ہوگا جبکہ ان تمام روڈز پر ڈسٹ بن رکھے جائیں گے ۔