تازہ ترین

ڈی پی او کی پولیس خدمت مرکز چنیوٹ میں کھلی کچہری

ڈی-پی-او-کی-پولیس-خدمت-مرکز-چنیوٹ-میں-کھلی-کچہری

لوگ ذاتی مفاد کی خاطر جھوٹی درخواستوں سے گریز کریں،سید حسنین حیدر چنیوٹ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدرنے لوگوں کے مسائل سننے اور انکے حل کیلئے پولیس خدمت مرکز میں کھلی کچہری لگائی۔ ڈی پی اونے کھلی کچہری میں پیش ہونے والے لوگوں کی شکایات کو بغور سنااورموقع پر ہی متعلقہ افسروں کو میرٹ کے مطابق مقررہ وقت میں انکی شکایات دور کرنے اورانکی دادرسی کیلئے احکامات جاری کئے ، انہوں نے ہدایات دیں کہ درخواست گزاروں کے مسائل خندہ پیشانی سے سن کر انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کریں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا عوام کی خدمت کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور ایسے مسائل کو حل کرنا ہے جو کسی بھی وجہ سے تھانوں میں حل نہیں ہوسکے ۔لوگ ذاتی مفاد کی خاطر جھوٹی درخواستوں سے گریز کریں،جھوٹی درخواستوں سے پولیس کے وقت کا ضیاع ہوتا ہے ۔حقدار کو اسکا حق ملے گاکسی کیساتھ ناانصافی برداشت نہیں کرونگا۔ کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی شکایات کی درخواستوں پر محکمانہ کارروائی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ سائلین کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں