تازہ ترین

کاروبارکی مسلسل بندش،نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں،میئر

کاروبارکی-مسلسل-بندش،نتائج-خطرناک-ہوسکتے-ہیں،میئر

اگر کوئی معاشی اور سماجی پالیسی نہیں اپنائی گئی تو شہر میں انارکی پھیلنے کا خطرہ ہے ،وسیم اخترشہر کی منتخب بلدیاتی قیادت کو کورونا وبا سے متعلق اقدامات سے لاعلم رکھا جا رہا ہے کراچی : میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں شہریوں کے لئے اگر کوئی معاشی اور سماجی پالیسی نہیں اپنائی گئی تو شہر میں انارکی پھیلنے کا خطرہ ہے اور لوگ بیروزگاری‘ غربت، افلاس اور تنگ دستی کے باعث سڑکوں پر آجائیں گے، کاروبار کی مسلسل بندش سے انتہائی خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے فیڈرل بی ایریا یوسی 28میں تحفہ رمضان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ورکس کمیٹی کے چیئرمین ا حسن نقوی، پارکس کمیٹی کے چیئرمین خر م فرحان ،مختلف یونین کمیٹیوں کے چیئرمین اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار بھی بڑی تعداد میں اس موقع پرموجود تھے۔ میئر نے کہا کہ خدمت خلق ہمارے خون میں شامل ہے اور ہم بے لوث ہو کر شہریوں کی خدمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کورونا کے خوف میں مبتلا ہے۔ دوسروں کے لئے مشکلات کم کرنے کے لئے جو لوگ کام کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ میئر وسیم اختر نے کہا کہ صرف لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیںشہریوں کے لئے راشن او ردیگر اشیائے ضروریہ کا انتظام بھی لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گھروں تک محدود کرنے سے وہ وبا سے تو بچ جائیں گے لیکن اگر وہی لوگ بھوک اور افلاس سے مرجائیں گئے تو وباسے بچانے کا کیافائدہ ہوگا۔حکومت کے پاس کوئی ڈیٹا نہیںہے اور زیادہ تر اقدامات بیانات تک محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی منتخب بلدیاتی قیادت کو کورونا وبا سے متعلق اقدامات سے لاعلم رکھا جا رہا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں