تازہ ترین

کالا شاہ کاکو:بس کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ، ورثاکا مظاہرہ

کالا-شاہ-کاکو:بس-کی-ٹکر-سے-نوجوان-جاں-بحق-،-ورثاکا-مظاہرہ

ڈرائیور اور کنڈکٹر کو بس سمیت پکڑ کر حوالے کیا،پولیس نے چھوڑ دیا:مظاہرین کالا شاہ کاکو : بس کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا 35سالہ نوجوان ہسپتال میں چار روز بعد دم توڑ گیا ،پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر بس ڈرائیور اور کنڈ کٹر کو چھوڑ نے پر ورثانے احتجاجی مظاہرہ کیا، تفصیلات کے مطابق نارووال روڈ پر ٹپیالہ دوست محمد کے قریب 35سالہ نوجوان کو تیز رفتار بس نے کچل کر شدید زخمی کر دیا جسے تشو یش نا ک حا لت میں تحصیل ہسپتال سے لا ہور منتقل کیا گیا جہاں وہ چار روز بعد دم توڑ گیا ورثا نے صدر پولیس مریدکے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا وقوعہ ہونے پر ہم نے بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کو بس سمیت پو لیس کے حوالے کیا مگر پولیس نے دونوں کو چھوڑ دیا،اعلیٰ حکام نو ٹس لیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں