اسلام آباد:وفاقی وزیر فوادچودھری نے شہبازگل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کالے کرتوت دوسروں پر سیاہی پھینکنے سے نہیں ہٹیں گے ۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ لاہورہائیکورٹ میں شہبازگل پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ مذمت سے آگے کا ہے،اس طرح کی حرکتوں سے تلخیاں بڑھیں گی۔