تازہ ترین

کامیاب انٹرپرینیور فیلو شپ پروگرام سے استفادہ کرسکیں گے ، عثمان ڈار

کامیاب-انٹرپرینیور-فیلو-شپ-پروگرام-سے-استفادہ-کرسکیں-گے-،-عثمان-ڈار

معاون خصوصی سے برٹش کونسل پاکستان کے وفد کی ملاقات، فیلو شپ پروگرام پر گفتگو چھوٹے کاروبار کیلئے 200ملین ڈالر کے اعلان پر یو اے ای کے شکر گزار ہیں ، سفیر سے گفتگو اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے برٹش کونسل پاکستان کے وفد نے جمعرات کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران یوتھ انٹر پرینیورشپ سکیم کے کامیاب درخواست گزاروں کیلئے برٹش کونسل کے زیر اہتمام جاری فیلو شپ پروگرام پر تبا دلہ خیال کیا گیا ۔عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب انٹرپرینیور فیلو شپ پروگرام سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔ برٹش کونسل پاکستان سے تعلق رکھنے والی سعدیہ رحمن نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں 300 کاروباروں پر مبنی پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا جسے بعد میں وسعت دی جائے گی۔ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام اور برٹش کونسل پاکستان کے درمیان فروری کے دوسرے ہفتہ میں فیلو شپ پروگرام شروع کرنے کیلئے معا ہدہ پر دستخط کی توقع ہے ۔ دریں اثنا محمد عثمان ڈار سے یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی نے بھی ملاقات کی ۔ عثمان ڈار نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کیلئے ولی عہد شیخ محمد بن زید کے 200 ملین ڈالر کے اعلان کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اور کامیاب انٹرپرینیور دبئی ایکسپو 2020 میں اپنی کامیابیوں کو پیش کر سکتے ہیں ، حماد عبید الزابی نے کہا کہ ولی عہد پاکستان میں صحت، تعلیم اور نوجوانوں سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین کیلئے 20 ملین ڈالر کی لاگت سے مستقل ڈھانچہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں