تازہ ترین

کامیاب جوان پروگرام کا مقصد یو تھ کوخود مختار بنانا ہے ، عثمان ڈار

کامیاب-جوان-پروگرام-کا-مقصد-یو-تھ-کوخود-مختار-بنانا-ہے-،-عثمان-ڈار

معاون خصوصی سے جا پا نی سفارتخا نہ کے وفد کی ملاقات، تعلیمی سکالر شپس پر تبادلہ خیال اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نو جوانان عثمان ڈار سے پاکستان میں جاپانی سفارتحانے کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ٹوکیتا یوجی اور ڈوئی ٹاکیمی سمیت یو این ڈی پی کے نمائندگان اگنیشیو ار تضیٰ اور لاورا شیری دان شامل تھے ۔ عثمان ڈار نے مختلف پروگراموں میں جاپان حکومت کی جانب سے جاری تعاون کا شکریہ ادا کیا اور جاپان کی طرف سے پاکستانی طلبا اور نوجوانوں کو سکالرشپس دینے پر ان کی بہت تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام کا مقصد نوجوانوں کوخود مختار بنانا ہے ، کامیاب جوان پروگرام کے تحت ایک ویب پورٹل کام کرے گا جس پر نوجوانوں سے متعلق تمام تفصیلات دی جا ئیں گی ۔اس موقع پر ٹوکیتا یوجی نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کو یقینی بنانے کے لئے پراجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو جاپان، یو این ڈی پی اور دیگر امدادی اداروں کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں