تازہ ترین

کام چور ،بددیانت اہلکار قبلہ درست کر لیں:چیف ایگزیکٹو فیسکو

کام-چور-،بددیانت-اہلکار-قبلہ-درست-کر-لیں:چیف-ایگزیکٹو-فیسکو

صارفین کو بہتر سروس کی فراہمی اولین ترجیح ،کوتاہی برداشت نہیں ،شفیق الحسن فیصل آباد: چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن نے کہا ہے کہ کام چور اوربددیانت اہلکار اپنا قبلہ درست کر لیں بصورت دیگر انہیں نوکری سے ہاتھ دھونے پڑیں گے ایسے عناصر نہ صرف محکمے بلکہ خدا کے حضور بھی جواب دہ ہیں ۔ فیسکو ریجن میں صارفین کو بہتر سروس کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی وہ فیسکو ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ شعبہ کنسٹرکشن کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا گھریلو اورتجارتی صارفین کے کنکشنز جلد لگانے کیلئے 31ہزار سے زائد سنگل اورتھری فیز میٹرز بھی ریجن بھر کی سب ڈویژنز کوجاری کر دئیے گئے ہیں۔ چیف انجینئرپلاننگ اینڈ ڈیزائن مظہر نوید نے انہیں نئی کالونیوں ، پلازوں اور صنعتی کنکشن میں الیکٹریفیکیشن کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن انجینئر اعجاز بھٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا جولائی 2019تا دسمبر 2019کے چھ ماہ کے دورانیہ میں 27ایچ ٹی پرپوزلز جبکہ 456ایل ٹی پرپوزلز مکمل کر لی گئیں جبکہ ڈیپازٹ ورک کے 73منصوبے مکمل ہوئے اور336گاؤں اوردیہی آبادیوں کو روشن کیا گیا ۔اجلاس میں چیف انجینئر آپریشن عمر لودھی، چیف انجینئر پلاننگ مظہر نوید، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی محمد خالد، ایڈیشنل ڈی جی میٹریل مینجمنٹ محمد شاہد، ایس ای ٹیکنیکل سروسز رائے اصغر، ایڈیشنل ڈائریکٹر پی آر طاہر شیخ ، ایکسین کنسٹرکشن فیصل آباد محمد سلیم شاہ بخاری، ایکسین کنسٹرکشن سرگودھا راجہ علی نواز، ایکسین کنسٹرکشن جھنگ محمد بلال اور دیگر نے شرکت کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں