سالانہ ترقیاتی پروگرام میں مختص فنڈز کا استعمال یقینی بنائیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر مظفرآباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں مختص کئے گئے فنڈز کا سو فیصد استعمال یقینی بنائیں اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونا چا ہئے ۔ اپنی کابینہ کے اراکین اور بیورکریسی کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے بدھ کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے جائزہ ترقیاتی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ا جلاس میں تمام وزرا بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم نے تمام منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔