تازہ ترین

کبیروالا :چیئرمین کشمیر کمیٹی کا حلقہ کا دورہ،کارکنان سے ملاقاتیں

کبیروالا-:چیئرمین-کشمیر-کمیٹی-کا-حلقہ-کا-دورہ،کارکنان-سے-ملاقاتیں

عوامی اجتماعات میں شرکت،مرحومین کے لواحقین سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی کبیروالا : چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام کا اپنے حلقہ انتخاب کادورہ،سید گروپ کے رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتیں،عوامی اجتماعات میں شرکت، مرحومین کے لواحقین سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ تفصیل کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کرنے کے دوران کبیروالا شہر میں سید گروپ کے دیرینہ ساتھی سید حسنین شاہ کی والدہ،با ر ایسوسی ایشن کبیروالا کے سابق صدر رانا ارشاد احمد کی بیوہ،رانا مسرور حسن کی والدہ،اوکانوالہ میں ملک اعجاز حسین کی والدہ،مرید حسین کی پھوپھی اور خالہ،عنایت پور میں ملک اکرم کھوکھر کی بیوی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔پل باگڑ میں مصطفی بھٹی کے بھتیجے کی نماز جنازہ،سرائے سدھو میں راؤ عمران ناصر کے والد کی قل خوانی،بستی اُتراموضع مولا پور میں سٹیٹ بینک کے ڈپٹی ڈائریکٹر مہر نوید اقرار،مہر اکمل حسین کے والد،مہر مجاہد حسین اترا کے بہنوئی مہر افضل اتراکے دعائیہ اجتماع میں شرکت کی،ماہنی سیال میں راؤ قدیر مرحوم کے پوتے کی شادی،چھ کسی ملتان روڈ کبیروالا میں معروف صنعت کار چوہدری امتیاز کی بیٹی کی شادی پر مبارکباد دی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں