تازہ ترین

کرائے کی عمارتوں میں قائم یوسی دفاتر اور نادرا شیئر کی ادائیگی روک لی گئی

کرائے-کی-عمارتوں-میں-قائم-یوسی-دفاتر-اور-نادرا-شیئر-کی-ادائیگی-روک-لی-گئی

ملتان : ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان نے کرائے کی عمارتوں میں بنائے جانیوالے یونین کونسل دفاتر اور نادرا شیئر کی ادائیگی روک لی ہے ، دفاتر کے مالکان نے یونین کونسل سیکرٹریز کو دفاتر خالی کرنے کیلئے الٹی میٹم دے دیا ہے ، نادرا شیئر بند ہونے سے پیدائش، اموات، نکاح ، طلاق رجسٹریشن بند ہو گئی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری یونین کونسل 23سید اعجاز حسین گیلانی، سیکرٹری یونین کونسل 50اشفاق خان نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ارشد گوپانگ کو درخواست ارسال کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر نے یونین کونسل دفاتر کے کرائے روک رکھے ہیں ، کرایہ کی مد میں فنڈز اور نادرا شیئر کی ادائیگی کی جائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں