یپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کراچی میں شہید ملت روڈ انڈر پاس کا افتتاح کریں گے۔ اَنڈر پاس کا افتتاح دوپہر ڈھائی بجے کیا جائے گا جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی شرکت کریں گے۔ سندھ حکومت کی جانب سے نیا اَنڈر پاس شہید ملت روڈ پر طارق روڈ سگنل پر تعمیر کیا گیا ہے۔ https://twitter.com/SaeedGhani1/status/1203027929275359234 اَنڈر پاس کے کھلنے سے طارق روڈ اور بہادرآباد پر شاپنگ کےلیے آنے والے شہریوں کو ٹریفک جام کی اذیت سے نجات مل جائے گی۔ اسکے علاوہ بلاول بھٹو آج بیگم رعنا لیاقت علی خان فلائی اوور، ٹیپو سلطان روڈ، سب میرین انڈر پاس، سنسیٹ فلائی اوور، کورنگی 12000 روڈ اور صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ کا افتتاح بھی کریں گے۔