تازہ ترین

کراچی: اسکول کی پکنک بس فٹ پاتھ سے ٹکرائی، 10 طلبہ زخمی

کراچی-اسکول-کی-پکنک-بس-فٹ-پاتھ-سے-ٹکرائی،-طلبہ-زخمی

کراچی: نجی اسکول کے بچوں کو پکنک کے لیے لے جانے والی بس آئی آئی چندریگر روڈ پر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 طلبہ زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اسکول بس آئی آئی چندریگر روڈ پر کیفےبوگی کے قریب فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، حادثے میں 10 طلبہ معمولی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے نجی اسکول کے بچے پکنک کے لیے جا رہے تھے، ڈرائیور کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہوا، تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں