کراچی ( 9 نیوز) کراچی تا خیبر نایاب اور قدیم گاڑیوں کی ریلی کا اہتمام کیا گیا ، ریلی کا آغاز روشنیوں کے شہر کراچی سے جب کہ اختتام جنت نظیر وادی سوات میں ہوگا ۔ 1940 ماڈل کی ونٹیج کاریں دنیا کو پر امن اور مثبت پاکستان کا پیغام دینگی ۔ قیام پاکستان سے بھی پہلے کی نایاب گاڑیاں جنہیں دیکھیں تو نیا ہونے کا گمان ہوتا ہے مگر یہ سب 70 سال سے بھی پرانی ہیں ، کوئی نواب آف بہاولپور اور کوئی لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے زیر استعمال رہی ہے ۔ ونٹیج اینڈ کلاسک کاروں کی دسویں ریلی کا آغاز ہوگیا ، گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں کار ریلی سے دنیا میں پاکستان کا مثبت پیغام جائے گا۔ ریلی کے شرکا بہاولپور اور لاہور میں قیام کےبعد بیس نومبر کو سوات پہنچیں گے۔