شیخوپورہ: کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کی زد میں ویگن آگئی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے، ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر تیز رفتار کار الٹنے سے ماں اور 3 بچے جاں بحق تفصیلات کے مطابق ’شاہ حسین ایکسپریس‘ کو حادثہ شیخوپورہ میں بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پر پیش آیا، بڑے حادثے کے باعث دیگر ٹرین آپریشن کو وقتی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ فاروق آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ خبر کی اپڈیٹ جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔