تازہ ترین

کراچی طیارہ حادثہ:ایک ماہ بعد لاش نمبر 112 کی شناخت کا معمہ حل

کراچی-طیارہ-حادثہ:ایک-ماہ-بعد-لاش-نمبر-112-کی-شناخت-کا-معمہ-حل

کراچی طیارہ حادثہ کو تقریبا ایک ماہ مکمل ہو چکا ہے اور حادثے کے ایک ماہ بعد لاش نمبر 112 کی شناخت کا معمہ حل ہوا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے8303 گذشتہ ماہ حادثہ کا شکار ہو گئی تھی جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور تمام لاشیں ان کے ورثاء کے حوالے کردی گئیں تھیں۔ تاہم دو خاندان اپنے پیاروں کی لاش کی شناخت نہ ہونے کی اذیت میں ایک ماہ مبتلا رہے۔ یہ بھی پڑھیں: دو غیر ملکی ایئرلائنز کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن عارضی طورپر بند کرنے کا فیصلہ کراچی کی رہائشی فضا خان کا کہنا تھا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سے آخری لاش بھی اس کے خاوند کی نہیں ہےجبکہ چھیپا سرد خانے کی لاش نمبر 112 ان کے شوہر احمد مجتبیٰ خان کی ہے، جسے پی آئی اے کے سٹیورڈ عبدالقیوم کی لاش سمجھ کر لاہور کے قبرستان میں دفنا دیا گیا ہے۔ بعدازاں پہلی بار شناخت نہ ہونے کے بعد ایک بار پھر مجتبیٰ کے والد کا ڈی این اے سیمپل لیا جو چھیپا سرد خانے کی لاش نمبر 112سے میچ کر گیا اور فضا خان کا دعویٰ سچ ثابت ہوا۔ بعد ازاں لاہور کے قبرستان میں دفن ہوچکی لاش کی قبر کشائی کروائی گئی اور لاش نمبر 112 احمد مجتبیٰ خان کی لاش ان کے خاندان کے حوالے کی گئی جبکہ پی آئی اے کے سٹیورڈ عبدالقیوم کی لاش کواپنے شہروں میں دفن کردیا گیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں