کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیا گیا۔ گزشتہ روز لیاقت آباد میں احساس پروگرام کے مرکز کے قریب دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور رینجرز اہل کار سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے۔لیاقت آباد دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دستی بم حملہ پانچ مسلح ملزمان نے کیا، پولیس نے پانچ مشکوک افراد کو دیکھا، اس دوران انہوں نے جیب سے نکال کر کچھ پھینکا، ملزمان کی جانب سے پھینکے جانے والے دستی بم سے زوردار دھماکا ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی ، ملزمان کا لیاقت آباد پولیس نے تعاقب کیا جس پر ملزمان نے پولیس پر 30 بور پستول سے فائرنگ بھی کی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم ملزمان رش کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگ ئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی جانب سے فائر کیے گئے 7 خول نے قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔