تازہ ترین

کراچی میں زخمی شخص کرسی پر بیٹھے بیٹھے دم توڑ گیا، شناخت نہ ہو سکی

کراچی-میں-زخمی-شخص-کرسی-پر-بیٹھے-بیٹھے-دم-توڑ-گیا،-شناخت-نہ-ہو-سکی

شہر قائد میں ایک زخمی شخص کی کرسی پر بیٹھے بیٹھے موت واقع ہوئی ہے، جس کی شناخت کے لیے پولیس کوشاں ہے۔

کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر نصیر ٹاور کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کے چہرے پر چوٹوں کے نشانات موجود ہیں، بہ ظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ متوفی کی موت کرسی پر بیٹھے بیٹھے واقع ہوئی ہے۔

ابتدائی شبہے کے مطابق جاں بحق شخص رات گئے کسی حادثے کا شکار ہوا اور زخمی حالت میں آ کر کرسی پر بیٹھ گیا، جہاں بیٹھے بیٹھے اس کی موت واقع ہو گئی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں