کراچی میں زینب مارکیٹ، گل پلاز، انٹرنیشل، وکٹوریہ اور سٹی شاپنگ سینٹر سمیت دیگر سیل مارکیٹس کھول دی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی موجودگی میں زینب مارکیٹ ڈی سیل کی اور تاجروں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت بھی کی۔اسسٹنٹ کمشنر عاصمہ بتول کہتی ہیں کہ تاجروں کو ایس او پیز کی پابندی کرنا ہوگی کیونکہ دوبارہ خلاف ورزی کی گئی تو ایکشن ہوگا۔ عاصمہ بتول کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ سندھ حکومت نے جو وقت مقرر کیا ہے اس پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ دکاندار اور شہری ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹس کو سیل کیا گیا تھا